• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترال کے لوگوں کے مسائل کےحل کیلئے سنجیدہ ہیں، حاجی فضل الٰہی

پشاور(لیڈی رپورٹر)نگران وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ملک مہر الٰہی اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے ریجنل کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے چترال کے مسائل سمیت پشاور کے چھوٹے تاجروں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے مل بیٹھ کر مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس حوالے سے ایف پی سی سی آئی کے وفد نے گزشتہ روز دونوں ذمہ داران سے الگ الگ ملاقات کی اور مذکورہ بالہ نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ نگران صوبائی وزیر آبپاشی حاجی فضل الٰہی سے ملاقات میں چترال میں کنٹریکٹرز سمیت سیلاب میں کام کرنے والے افراد کو درپیش مشکلات بارے بات چیت کی گئی۔ نگران وزیر کا کہنا تھا کہ جس طرح صوبہ بھر کے ہر علاقے کے حقوق کا تحفظ اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں اسی طرح خصوصی طور پر چترال کے لوگوں کے مسائل کو ذاتی سمجھتے ہوئے انکے حل کے لیے سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ سیکرٹریز کے ساتھ ایف پی سی سی آئی عہدیداروں کی موجودگی میں معنی خیز اجلاس طلب کیا جائیگا تاکہ مسائل کے حل کے لیے عملی پیش رفت یقینی بنائی جاسکے۔ پشاورکے تاجروں کو بجلی لوڈشیڈنگ سمیت درپیش دیگر مسائل پر ایف پی سی سی آئی وفد نے معاون خصوصی ملک مہر الٰہی سے بات چیت کی جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے تاجروں کے ساتھ شانہ بہ شانہ رہا ہوں اور یہ عہدہ بھی پشاور کی عوام سمیت تاجروں کی امانت سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جس انداز میں فیڈریشن شہر کے تاجروں کی آواز بن رہی ہے وہ قابل ستائش ہے۔
پشاور سے مزید