• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے انصاف کا بول بالا ہوا، تحریک انصاف

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنماؤں اعجاز چوہدری ڈاکٹر شاہد صدیق ایڈووکیٹ شجات جندران رانا عبدالسمیع غلام محی الدین دیوان چوہدری رؤف ہندل رانا محمد تنویر ملک امانت علی ناصر سلمان ملک رضوان ریاض میاں محمد اکرم عثمان ناصر انصاری حاجی فیاض چوہدری اوردیگرنے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے تحریک انصاف نے اداروں کی بہتری کے لیے ہمیشہ مثبت تنقید کی ہے عمران خان قاتلانہ حملے سے پہلے عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں مریم نواز اور مراد علی شاہ کی عمران خان حوالے سے گھٹیا گفتگو بازاری زبان استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ رہنماؤں کا مزید کہنا تھا لاہور ہائی کورٹ کے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرنے کے حوالے سے تاریخ ساز فیصلوں سے انصاف کا بول بالا ہوا ہے ۔ نون لیگ اور پیپل پارٹی مافیا کی لوٹ مار کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ساری دنیا پاکستان میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں پر آواز بلند کر رہی ہے ۔
لاہور سے مزید