• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن سمیت 104 نیب ریفرنس فعال عدالتوں میں منتقل

کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے نیب ریفرنسز جلد نمٹانے سے متعلق درخواست پر 104 نیب ریفرنس خالی عدالتوں سے فعال عدالتوں میں منتقل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ ان ریفرنسز میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کیخلاف دائر ریفرنسز شامل ہیں۔احتساب عدالت نمبر 3سے 7ریفرنسز عدالت نمبر 6کو منتقل کیے گئے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ تحریری حکم نامے کے مطابق عدالتی ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ احتساب عدالتوں کے منتظم جج نے بھی خالی عدالتوں سے ریفرنس منتقلی کا کہا تھا۔ احتساب عدالتوں کے منتظم جج نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو اس حوالے سے آگاہ کیا تھا تاکہ جو احتساب عدالتیں خالی ہیں ان میں سے زیر سماعت ریفرنسز منتقل کئے جائیں جن عدالتوں میں ججز موجود ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید