کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ بن چکے ہیں،زمان پارک سے بھاری تعداد میں اسلحہ پکڑا جانا اس بات کا اشارہ ہے وہ ملک کو خانہ جنگی کی جانب دھکیل رہے ہیں، عدالتوں میں پیشی کے لئے انہوں نے جو انداز اختیار کیا ہوا ہے وہ مستقبل میں ملک کے لئےعجیب وغریب مثال بن جائے گا۔