• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں میں سٹروک سنٹرز قائم کرینگے، ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور(جنرل رپورٹر) نیوراولوجی کانفرنس کاآغاز ہوا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزپروفیسر خالد محمود،ڈاکٹرمحسن،ڈ اکٹر جویریہ علوی، ڈاکٹر احمد ضمیر، ڈاکٹرنتاشہ گیلانی نے شرکت کی۔ ڈاکٹرجاویداکرم نے کہا کہ امراض قلب کے مریضوں کو علاج ومعالجہ کی جدید سہولیات فراہم کرناچاہتے ہیں۔ ہسپتالوں میں تاخیرسے آنے پرمریض کا سب سے زیادہ نقصان ہوتاہے۔ صوبہ میں صاف شفاف اور محفوظ انتخابات کروانے کی بنیادی ذمہ داری نگران حکومت کی ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں سٹروک سنٹرزقائم کئے جائیں گے۔