• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبی ذخائر اوردریاؤں میں پانی کی صورتحال

لاہور (نیوزرپورٹر)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 22 ہزار500کیوسک اور اخرج 36 ہزارکیوسک رہا، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 11 ہزار 900کیوسک اور اخراج 11ہزار900کیوسک، خیرآباد پل آمد 17ہزار600کیوسک، اخراج 17 ہزار 600 کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد 22 ہزار 500کیوسک اور اخراج 28 ہزارکیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 9 ہزار 200کیوسک اور اخراج 3 ہزار کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 52 ہزار300 کیوسک اور اخراج 47 ہزار300 کیوسک،چشمہ 49 ہزار 800کیوسک اوراخراج 40 ہزارکیوسک، تونسہ آمد 44 ہزار200 کیوسک اور اخراج35 ہزار 700کیوسک،گدو آمد 34 ہزار400 کیوسک اور اخراج 30 ہزار200 کیوسک، سکھر آمد 29ہزار200 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک، کوٹری آمد 7 ہزار 600کیوسک اور اخراج صفرکیوسک،تریموں آمد 1 ہزار 700 کیوسک اور اخراج صفرکیوسک، پنجند آمد 3 ہزار کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1429.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.541 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1099.30 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.381 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 641.90 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.056 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔