• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی سی یونیورسٹی کے کانووکیشن کا دوسرا روز، 4 لائف اچیومنٹ ایوارڈ

لاہور(خبرنگار)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے 21ویں کانووکیشن کے دوسرے روزوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری،قانون دان نعیم بخاری، پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت اور مرزا اطہر بیگ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے نوازا خورشید محمود قصوری نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی استحکام خارجہ پالیسی کی کامیابی کا کلیدی عنصر ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر زیدی نے بتایا کہ انہوں نے 2021 اور 2022 میں ادارے کی ترقی کے لیے 1.8 بلین روپے سے زائد کے منصوبے شروع کیے ہیں۔ 2023 میں، جی سی یونیورسٹی نے جرمن سائنس فاؤنڈیشن سے ترقی اور تجارتی پیداوار کے لیے 5 ملین یورو کی گرانٹ بھی حاصل کی ہے۔وائس چانسلر نے کانووکیشن کے دوسرے دن کے طلباء کو رول آف آنر سے نوازا۔ جی سی یو کے دو روزہ کانووکیشن میں 1984 طلباء کو ڈگریاں دی گئیں۔
لاہور سے مزید