• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد قتل، خاتون سمیت 5 زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے تین افرادکوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا جب کہ ایک خاتون سمیت پانچ افرادزخمی ہوگئے ۔ تھانہ کورال کے علاقہ میں کھنہ پل کے قریب سرکاری آٹافروخت کرنے والوں سے رقم چھیننے کی ورادات کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورچارزخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح سستا سرکاری آٹاکی خریداری کے لئے لوگ قطارمیں کھڑے تھے کہ اس دوران دوموٹرسائیکل سوارمسلح ملزموں نے رقم چھین لی اورمزاحمت پرفائرنگ کردی جس سے سلمان خان ڈرائیورجاں بحق جب کہ چارافرادصداقت ،نازمحمود،اکثر اورالطاف زخمی ہوگئے ،تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی نائن میں فائرنگ کرکے ٹیکسی ڈرائیورکوقتل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق 26عتیب عباسی جو ٹیکسی چلاتاتھا اوربکروں کاگوشت بھی فروخت کرتاتھا،ہفتہ کی شام سروس روڈجی نائن تھری میں اپنی ٹیکسی میں آرہاتھاکہ تین نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسے روکنے کی کوشش کی اوراس کے گاڑی نہ روکنے پرفائرنگ کردی گولی لگنے سے وہ شدیدزخمی ہوگیا اوراس کی گاڑی بے قابوہوکرالٹ گئی ،موٹرسائیکل سوارملزمان موقع سے فرارہوگئے جب کہ ٹیکسی ڈرائیورجاں بحق ہوگیا۔ تھانہ سہالہ کو اطمینان قیوم نے بتایاکہ چک تھب سہالہ میںہمارے گھر سے ملحقہ نذ یرحسین کا ڈیرہ ہے ۔میرے والدعبدالقیوم اپنے گھر کے باہراونچی آوا ز میں موبائل پر باتیں کر رہے تھے کہ سعید حسین ولد نذیر حسین نے اپنے ڈیر ہ سےباہرآکر میر ے والد کو اونچی آوا ز میں باتیں کرنے سےمنع کیا جس پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔ کچھ دیر بعد میرے والد نےسعید کےوالد نذیرحسین اور بھائی ضمیر حسین کو سعید حسین کی شکایت کی تو ان دونوں نے کہاکہ آج ہم آپ کا بندوبست کرتے ہیں ادھر ہی ٹھہرو ۔اس شور کی آوا زسن کر میں اورمیری والد ہ خالدہ پروین بھی گھر سے باہر آگئے ۔اس دورا ن سعید ،جواد ا حمدکے ہمراہ موٹرسائیکل پر آگیا ۔جواد ا حمدموٹرسائیکل چلار ہا تھاجبکہ سعید حسین پیچھےبیٹھا ہوا تھا۔آ تے ہی سعید حسین نے موٹرسائیکل سے نیچے اتر کر میرے وا لد کوگالیا ں دیتے ہوئے فائرنگ کر دی جس سے میرے وا لدشدید زخمیہو کر گر گئے۔ اس دورا ن سعید حسین نے میرے اور میری والد ہ خالدہ پروین کی طرف بھی فائر کیا جو ان کی دائیں ٹانگ پر لگا ۔ میرے وا لدہسپتال لے جاتے ہوئے را ستہ میں ہی زخموں کی تاب نہ لا تےہوئے جاں بحق ہو گئے ۔
اسلام آباد سے مزید