• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں سے تین لڑکیوں سمیت چھ افراد اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں سے تین لڑکیوں سمیت چھ افرادکواغواکرلیاگیا۔تھانہ پیرودھائی کونوراحمدنے بتایاکہ اس کی بیوی (ص)کوفرمان اللہ اغواکرکے لے گیا۔تھانہ واہ کینٹ کو دانش علی نے بتایاکہ اس کی چھوٹی بہن (ح) عمر25سال گھر سے انسٹی ٹیوٹ گئی جو واپس گھر نہ آئی۔تھانہ صدرواہ کو محمد عثمان نے بتایا کہ میرا 22سالہ بھائی حذیفہ طاہر جو پراپرٹی کاکام کرتا ہے کوکسی نے اغواکرلیاہے ۔تھانہ روات کو عظمیٰ سا جد نے بتایاکہ اس کاشوہر ساجدحسین ڈیوٹی سے گھر واپس نہیں آیا ۔تھانہ گولڑہ کوایف اللہ نے بتایاکہ سائل کی17 سالہ بیٹی (ف) جس کی چنددن میں شادی ہونے والی تھی کورات کے کسی پہرساجدگھرسے بھگاکرلے گیا۔بیٹی سے گھرسے جاتے ہوئے اپنی شادی کازیور دس تولے اورپچیس لاکھ روپے بھی ساتھ لے گئی۔تھانہ شہزادٹاؤن کومحمدانورنے بتایاکہ میرےبھتیجےمحمدعزیزشوکت نے 21فروری کو اپنے واٹس ایپ سے مجھے میسیج کیاکہ مجھے سولہ ہزارروپے ہوسٹل فیس چاہئیے جسےمیں نے 32ہزارروپے اس کے بنک اکاؤنٹ میں بھیج دئیے اس کے بعداس کانمبر بندہوگیا اورتاحال اس کاکچھ پتہ نہیں ہے۔
اسلام آباد سے مزید