• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں نعیم چوہدری کے والد کیلئے ایصال ثواب کی محفل کا انعقاد

پیرس (رضا چوہدری) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کےکوآرڈینیٹر برائے امور کشمیر یورپ نعیم چوہدری کے والد کے ایصال ثواب کیلئے محفل کا انعقاد ہوا۔ محفل میں پیرس مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔جامعہ مسجد پیری فیت کے امام حافظ محمدصدیق نے مرحوم کی مغفرت اور بلنددرجات کی دعا کے ساتھ دیگر مرحومین کیلئےدعا کی اور ختم شریف پڑھا۔ نعیم چوہدری گذشتہ روز پاکستان سے واپس فرانس پہنچ گئے اور انہوں والد مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے جامعہ مسجد پیری فیت میں ختم شریف کا اہتمام کیا۔مختلف شخصیات نے نعیم چوہدری سے ان کے والد مرحوم کیلئےاظہار تعزیت کی۔
یورپ سے سے مزید