واشنگٹن (نیوز ڈیسک) اعلیٰ امریکی فوجی عہدے داروں نے قانون سازوں کو بتایا ہے کہ چین کی جانب سے ہتھیاروں کی فروخت میں اضافہ امریکا کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امریکی افواج کی نگران یوایس سینٹرل کمانڈ کے کمانڈروں اور یو ایس افریقی کمانڈ نے واضح طور پر چین کی جانب سے فوجی سازوسامان کی فراہمی سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ۔ سینٹرل کمانڈ کے جنرل مائیکل کوریلا نے بتایا کہ 10برسوں میں خطے میں چین کے فوجی سازوسامان کی فروخت میں 80 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی) کے مطابق چین کی جانب سے افریقی ممالک کو فوجی سازو سامان اور تکنیکی تربیت کے ساتھ فروخت میں اضافہ ہو رہا ہے۔سینٹ کام اور افریکام کے کمانڈروں نے قانون سازوں کو بتایا کہ چین ہتھیاروں کی فروخت کے حوالے سے جتنا آگے بڑھے گا، امریکا کو ان ممالک کے ساتھ کام کرنے کے لیے اتنی ہی زیادہ محنت کرنی پڑے گی۔