• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلوں میں زخمی سمیت 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 4 ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ،چھینےہوئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ،تفصیلات کے مطابق سچل چانڈیو گوٹھ سرسید چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے جن میں 25سالہ محمد ذیشان اور27 سالہ ذیشان شامل ہیں ، عوامی کالونی پولیس نے کورنگی نمبر 4 میں مبینہ مقابلے میں 2ڈاکوئوں عبیداللہ اور اسامہ کوزخمی حالت میں گرفتارکیا گیا ،پولیس کے مطابق ڈاکوشہریوں سے لوٹ مار کررہےتھے،دریں اثنا کورنگی پولیس نے مطلوب و اشتہاری 2ملزمان لیاقت اور عبدالستار کو گرفتار کرکےملزمان کے قبضے سےایک پستول اورچرس برآمد کرلی ، ملزمان نے اسٹریٹ کرائمز،منشیات کی سپلائی اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید