• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم آباد نمبر 4، غیر متعلقہ افراد کی پانی کی لائینوں میں مداخلت، غیر قانونی کنکشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہریوں نے واٹر بورڈ کے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ ناظم آباد 4 میں کچھ افراد جو اپنے آپ کو ادارے کا ملازم ظاہر کرکے علاقے میں ڈالی جانے والی پانی کی نئی لائن میں کئی مقامات پر لائنیں کراس کر رہیں ہیں جس سے صارفین کے موجودہ نظام میں پیچیدگیاں پیدا ہونے کے خدشات ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے فوری نوٹس لے کر اس کا سدباب کیا جائے ان چند افراد کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اس تمام واقعہ کی اطلاع عابد حسین قادری کو بھی دی گئی اور وہ اس بارے میں بخوبی آگاہ ہیں۔واٹر بورڈ حکام سے گذارش ہے کہ معاملے پر فوری طور پر ایکشن لیں اور غیر قانونی طور پر لگائے گئے وال اور کنکشن منقطع کیے جائیں۔
اہم خبریں سے مزید