• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی ترقیاتی ادارہ پاکستان کو پولیو خاتمے کیلئے ساڑھے 5 کروڑ ڈالر فراہم کریگا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کیلئے فرانسیسی ایجنسی نے ساڑھے پانچ کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کردیا گیا ہے،وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ فرانسیسی ترقیاتی ادارہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے میں تعاون کیلئے پرعزم ہے،اے ایف ڈی پولیو وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں عالمی شراکت داروں کی فہرست میں شامل ہے، اے ایف ڈی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد نے پولیو پروگرام کا دورہ کیا ، عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ فرانسیسی حکومت کے تعاون کے بہت مشکور ہیں۔ وفد نے عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے نمائندوں سے ملاقات کی، وفد نے پولیو کے خاتمے میں پاکستان کی پیش رفت قابل تحسین ہے ،وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان جلد پولیو سے پاک ملک بن جائیگا۔ 
ملک بھر سے سے مزید