• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک میں فوڈ سیفٹی ٹیمیں سحر و افطار میں متحرک رہیں گی

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز آصف علی ڈوگر نے ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور کے ریجنل دفاتر کا دورہ کیا،اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں فوڈ سیفٹی ٹیمیں سحر و افطار متحرک رہیں گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اولین فرض ہے، رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ اور تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو متحرک رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں، وہاڑی، رحیم یار خان اور خانیوال کے دفاتر میں مزید گاڑیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ڈپٹی ڈائریکٹر مظفرگڑھ اور رحیم یار خان کو کارکردگی مزید بہتر بنانے اور ماہ صیام میں تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز اور آپریشنز ٹیموں کو الرٹ رہنے  اور فوڈ سیفٹی ٹیم کو ملاوٹی، جعلی خوراک اور سیوریج کے پانی سے کاشت سبزیوں کے خاتمے پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات دی گئیں۔
ملتان سے مزید