• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا میں  8لاکھ شہری امریکا سے جنگ کیلئے تیار

پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے 8 لاکھ شہریوں نے امریکا کے خلاف جنگ کے لیے رضاکارانہ طور پر خدمات دینے کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری اخبار روڈونگ سنمن کے مطابق ملک بھر کے 8 لاکھ طلبہ اور ملازمین نے امریکا سے مقابلے کے لیے فوج میں بھرتی ہونے کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ نوجوانوں کا فوج میں بھرتی کا جذبہ دشمنوں کے خلاف ہماری نوجوان نسل کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ جنگی جنون میں مبتلا دشمن قومی اتحاد کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ واضح رہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا کی فوجیں ان دنوں سالانہ فوجی مشقیں کررہی ہیں۔ شمالی کوریا کی جانب سے اس حوالے سے سخت پیغامات جاری کیے جاچکے ہیں،جب کہ پیانگ یانگ کئی میزائل تجربات بھی کرچکا ہے۔
یورپ سے سے مزید