• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ رمضان میں پولیس کے ساتھ مل کر سرکاری نرخ نافذ کرنے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی اقبال میمن نے کہا ہے کہ انتظامیہ نےماہ رمضان میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں کنڑ ول کرنے کی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے اور اس پر عملدرآمد کے لئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں مناسب قیمتیں مقرر کرنے اور ان اشیا کی دستیابی کویقینی بنانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز،بیورو آف سپلائی کے افسران اور پولیس کے ساتھ مل کر سرکاری نرخ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی کے تمام اضلاع میں بچت بازار لگائے جائیں گے جہاں کھانے پینے کی اشیا کی مقرر کردہ مناسب قیمت پر دستیابی اور فروخت کو یقنی بنایا جائے گا،پیر کو کمشنر کراچی نے گروسری آئٹمز کی سرکاری نرخ کی فہرست جاری کر دی ہے جو دکاندار نمایاں آویزاں کریں گے،سرکاری لسٹ آویزاں نہ کرنے یا اپنی کوئی بھی لسٹ جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، شکایت کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں قائم ان کے کنٹرو ل روم میں درج کروائیں،کمشنر آفس میں کنٹرول روم میں مرکز شکایت قایم کیا جارہا ہے نمبر02199203443 یا 1299ہیں ،انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے دفاتر میں مرکز شکایت قائم کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید