ٹوکیو(عرفان صدیقی ) جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا بھارت کے دو روزہ سرکاری دورے پر دہلی پہنچ گئے ، بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات میں جاپانی وزیر اعظم نے انھیں ہیروشیما میں ہونے والی جی سیون کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی و معاشی تعلقات پر گفتگو بھی کی ، واضح رہے کہ بھارت اور جاپان کے درمیان گزشتہ سال دوطرفہ تجارت بیس آرب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ جاپان بھارت میں بتیس آرب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر کام کررہا ہے جس میں دہلی اور گجرات کے درمیان بلٹ ٹرین منصوبہ بھی شامل ہے ، دونوں رہنماوں نے روس کی جانب سے یوکرائن پر حملوں کے بعد کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی ۔