• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتحان آؤٹ سورس کرنے پر محکمہ بورڈز و جامعات ختم کیا جائے، سپلا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن( سپلا) کے مرکزی صدر پروفیسر منور عباس، آل سندھ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر حیدر علی اور تنظیم اساتذہ کے پروفیسر ابو عامر عظمی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ہے کہ ناقص کارکردگی اور امتحانی نظام کو آوٹ سورس کرنے پر محکمہ بورڈز و جامعات کو ختم کیا جائے اور جامعات کو سندھ ہائر ایجوکیشن جب کہ تعلیمی بورڈز کو محکمہ کالج ایجوکیشن کے ماتحت کیا جائے۔ وہ پیر کو اپنے ساتھیوں پروفیسر عصمت جہاں اور دیگر کے ہمراہ ایس ایم کالج میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ امتحانی نظام آوٹ سورس نہیں ہونے دیں گے۔
ملک بھر سے سے مزید