اسلام آباد (جنگ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور ایڈووکیٹ خواجہ طارق کی مبینہ آڈیو لیک میں مریم نواز سے متعلق گفتگو کو قابل مذمت قرار دے دیا۔
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر کہا کہ ’بیٹی مریم نواز کے بارے میں گھٹیا گفتگو انتہائی قابل مذمت ہے، خواتین کے بارے میں اس لب و لہجے اور گھٹیا سوچ کی معاشرے بالخصوص خواتین کو پر زور مذمت کرنی چاہیے
وزیراعظم نے کہا کہ اجتماعی مذمت ہی معاشرے میں یہ منفی سوچ روک سکتی ہے۔