• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا یو این کے تعاون سے مسافروں کے ریکارڈ کا نظام قائم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(کامر س رپوٹر ) پاکستان نے اقوام متحدہ کے تعاون سے مسافروں کی پیشگی معلومات اور مسافروں کے نام کا ریکارڈ کا نظام قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے ایک قومی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ،پاکستان کسٹم، اقوام متحدہ کی کاؤنٹرنگ ٹیررسٹ ٹریول پروگرام اور اقوام متحدہ کے کنٹری آفس برائے منشیات و جرائم کے تعاون سے مسافروں کی پیشگی معلومات اور مسافروں کے نام کا ریکارڈ کا سسٹم " گو ٹریول "قائم کرنے کے حوالے سے دو روزہ قومی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ”گو ٹریول“ سسٹم کے تحت منظم جرائم اور دہشت گردی میں ملوث افراد کی شناخت میں مدد ملے گی۔
اہم خبریں سے مزید