کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی ودیگرنے بیان میںکہا ہے کہ سیاست نہیں ریاست بچانے کا وقت آگیا ۔پی ٹی آئی نے معیشت تباہی اور بربادی کے دہانے پر کھڑی کردی تھی ، عمران خان بیرونی سازش کا حصہ بن چکے ہیں اورانہی کے اشاروں پر انتشار کی منفی سیاست کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ریاست بچانے کیلئے اپنی سیاست قربان کی اور حکومت ملک کو موجودہ بحرانوں سے ضرور نکالے گی۔بیان میں انہوں نے بیرون ملک دفاعی ادارے کے خلاف مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت ملک کے ادارے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے ۔منفی پروپیگنڈہ ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کی تکمیل ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن)اور بلوچستان کے محب وطن اور غیور عوام ایسی ہر سازش کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔