• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علمدار روڈاور گلستان ٹاؤن میں سگ گزیدگی کے واقعات سے عوام پریشان

کوئٹہ( پ ر) علمدار روڈ، گلستان ٹاؤن، مری آباد اور نواحی علاقوں میں سگ گزیدگی کے واقعات بڑھنے لگے ان واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے وحدت گارڈین آرگنائزیشن کے بیان میں کہاگیا ہےکہ ان واقعات سے عوام پریشان ہیں ان میں شدید خوف و ہراس پھیل رہا ہے بچوں، خواتین اور بزرگوں کی جانوں کوخطرہ ہے ان کتوں کو تلف کرنے کیلیے مؤثر اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے یہ مسئلہ سنگین صورت اختیار کرتا جا رہا ہے بیان میں متعلقہ اداروں سے بھرپور مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر آوارہ کتوں کو تلف کیاجائے۔
کوئٹہ سے مزید