کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نیشنل بنک آف پاکستان کے زیر اہتمام مردوں کے عالمی دن پر تقریب ہوئی سینئر لیڈرشپ اور ملازمین نے شرکت کی تقریب کا آغاز ’’بی ہائنڈ دی ٹائٹلز‘‘ کے عنوان سے لیڈرشپ گفتگو سے ہوا جس میں عدنان ناصر گروپ چیف، ڈیجیٹل بینکنگ گروپ، اسماعیل یوسف، ٹریژری اینڈ کیپیٹل مارکیٹس گروپ اور فیصل ٹوپرا، ریٹیل بینکنگ گروپ نے شرکت کی گفتگو میں قیادت کے مختلف پہلوؤں، توقعات اور عملی تجربات پر روشنی ڈالی گئی اس کے بعد ’’دی ہیپی نیس ایڈوانٹیج‘‘ کے عنوان سے اہم سیشن ہوا جس کی میزبا نی عدیل اظہر نے کی انہوں نے ذہنی رویّے، توازن اور جذباتی فلاح و بہبود پر اظہار خیال کیا۔