• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اضلاع میں ضلعی رابطہ مراکز کا قیام عمل میں لایا جائے،جمعیت علما اسلام

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما اسلام پاکستان کی صوبائی رابطہ کمیٹی اور ضلعی امراء و نظماء کا مشترکہ اجلاس صوبائی رابطہ مرکز کوئٹہ میں زیر صدارت صوبائی امیر مولانا عبدالمالک ہوا ، اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت مولانا شمس الرحمٰن حریفال نے حاصل کی ۔ اجلاس میں جماعتی امور اور جماعت کی فعالیت کے حوالے سے غور و خوض اور مشاورت ہوئی ، اجلاس میں ضلعی جماعتوں نے کارکردگی رپورٹس پیش اور ضلعی رابطہ کمیٹی کے بارہ ارکان کی فہرستیں صوبائی جماعت کے حوالے کیں ۔ اجلاس میں تمام اضلاع کو ہدایت کی گئی کہ ہر وہ ضلع جہاں اب تک ضلعی رابطہ مرکز قائم نہیں ہوا ہو ان اضلاع میں ضلعی رابطہ مراکز کا قیام عمل میں لایا جائے تمام ضلعی جماعتیں ضلعی سطح پر تین ذمہ دار ساتھیوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیں جو ساتھیوں کے سماجی امور اور سرکاری دفاتر کے کاموں میں معاونت فراہم کریں ۔ اجلاس میں ضلعی جماعتوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ضلعی سطح پر تربیتی اجتماعات کی تاریخ طے کرکے صوبائی جماعت کو آگاہ کریں ، ضلعی جماعت کی طرف سے تاریخ طے نہ ہونے کی صورت میں صوبائی جماعت تربیتی اجتماع کیلئے موزوں تاریخ کا فیصلہ کرے گی -
کوئٹہ سے مزید