کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) علمدار روڈ کی خواتین نے گیس کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گیس آفس کے سامنے دھرنا دے کر ٹریفک کی آمدورفت معطل کر دی احتجاج میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ علمدار روڈ اور ملحقہ علاقوں میں کئی روز سے گیس غائب ہے جس کے باعث گھروں میں کھانا پکانا بھی ناممکن ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ متعدد بار شکایات درج کرانے کے باوجود متعلقہ حکام کوئی عملی اقدام نہیں کر رہے جس سےعوام سخت مشکلات کا شکار ہیں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں گیس بحال کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا مزید بڑھایا جائے گا۔