• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان سرحد پر آئین کے مطابق سہولتیں فراہم کی جائیں، امان اللہ خان

کوئٹہ(پ ر)چیف آف اچکزئی خان امان اللہ خان کی صدارت میں مختلف قبائل کا مشترکہ جرگہ ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے خان امان اللہ خان اچکزئی نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر مقامی قبائل اور تاجروں کے ساتھ جاری ناانصافی ناقابل برداشت ہوگئی ہے حکومت نے ایک طرف مقامی قبائل کے لئے بارڈر بند کیا ہے جس کی وجہ سے بارڈر کی دونوں جانب آباد قبائل کو مشکلات کے علاوہ بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے پاک افغان بارڈر پر تاجر برادری نے پاسپورٹ پرآمدورفت قانونی طور پر جاری رکھا لیکن موجود پاک افغان تنازعات کی وجہ ہمارے ہزاروں تاجر ڈیڑھ ماہ سے افغانستان میں پھنسے ہوئے ہیں جو قانونی طور پر پاسپورٹ پر وہاں گئے تھے انہوں نے کہا کہ مقامی قبائل نے ملک کے لیے ہمیشہ قربانی دی اور اس ملک کے وفادار رہے اس کے باوجود ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک رکھا جارہا ہے ہم پر روزگار کے دروازے بند اور دونوں جانب رشتہ داریاں ختم کرانا سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق سہولتیں فراہم کی جائیں۔
کوئٹہ سے مزید