کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ ہماری تنظیم صوبے بھر کے تاجروں کے مفادات کی امین ہے اور ہم تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں یہ بات انہوں نے ہزارہ ٹاؤن کی مختلف مارکیٹوں ، بازاروں اور کاروباری مراکز میں تاجروں سے ملاقات کے موقع پر کہی انہوں نے کہا کہ اس سے قبل جتنی تاجر تنظیمیں بنیں سب نے اجتماعی مفاد پر ذاتی مفادات کو ترجیح دی جس کی وجہ سے تاجر مایوسی کا شکار رہےہماری تنظیم جو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر صرف تاجروں کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود میں پیش پیش ہے۔