• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ کو ہوگا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں کمیٹی کے چیئرمین مولانا انوار الحق حقانی کی زیر صدارت 22 مارچ بروز بدھ بمطابق 29 شعبان کو منعقد ہو گا جس میں ماہ رمضان المبارک 1444ہجری کے چاند سے متعلق فیصلہ شہادتوں کی بنیاد پر کیا جائیگا۔ اجلاس میں زونل کمیٹی کے ممبران مولانا پیر سید نقیب اللہ آغا ، مفتی محمد جان قاسمی ،علامہ قربان علی توسلی، ڈاکٹر عطاء الرحمن ،ڈاکٹر قاری عبد الرشید ازہری، مولانا سید عتیق الرحمن شاہ، قاری عبد الحفیظ شرکت کرینگےحاجی کیمپ سے مولوی عبد الحئی ڈی سی آفس کوئٹہ اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہونگے۔
کوئٹہ سے مزید