• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو مالیاتی امور میں شامل کرنے کی ضرورت ہے، شزہ فاطمہ

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور مالیاتی امور میں انہیں شامل کرنے کی ضرورت ہے، بزنس یوتھ لون پروگرام کے تحت صرف سات فیصد خواتین انٹرپرینیورز نے قرضہ حاصل کیا ہے، اس میں اضافہ کی ضرورت ہے۔ وہ پیر کو یہاں برطانوی ہائی کمیشن کے ریونیو موبلائزیشن انویسٹمنٹ و ٹریڈ ریمٹ پروگرام کے زیر اہتمام خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور مالیاتی امور میں ان کی شمولیت سے متعلق منعقدہ سیشن سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ عنبرین افتخار، برٹش ہائی کمیشن سے نغمہ تہنیات نے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید