• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کا دھاوا، مفت آٹے کی تقسیم کیلئے آنیوالے 250 بیگ چھین لئے

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار ) وزیر اعظم سکیم کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے لئے آنے والے ٹرک پر شہریوں نے ہلہ بول دیا اور اڑھائی سو تھیلے چھین کر لے گئے ۔تھانہ شہزاد ٹاون میں احمد علی نے مقدمہ درج کروایاکہ جھنگی سیداں کے یوٹیلیٹی سٹور پر بطور سپروائزر کام کرتاہوں۔ آٹا تقسیم کے لیے ٹرک آیا تو سینکڑوں افراد نے گاڑی پر ہلہ بول دیااور 250 بیگ چھین کر فرار ہوگئے ۔
اسلام آباد سے مزید