• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں سے دو خواتین سمیت 3 افراد اغواء ہو گئے ۔تھانہ نصیرآبادکو شاہرانہ بی بی نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ل) گھر سے کسی کام کے سلسلے میں نکلی جو واپس نہ آئی۔ ہمیں پتہ چلا کہ اسےصدام خان ، اقبال ، محمد علی اور سراج اغواء کر کے لے گئے ۔تھانہ گوجرخانکو شکیل احمدنے بتایا کہ میری بیوی (ع)عمر 43 سال اپنے آبائی گھر سکھو روڈ حیات علی وارڈ نمبر 16 گئی جب اپنی بیٹی کو کال کرکے پوچھا تو بیٹی نے کہا کہ امی گھر واپس نہیں آئی ہیں ۔تھانہ سبزی منڈی میں حضرت نبی نے مقدمہ درج کروایاکہ اس کا19 سالہ بیٹا وسیم مدرسہ جانے کے لیے گھر سے نکلا مگر مدرسہ نہیں پہنچا، پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج لیا۔
اسلام آباد سے مزید