• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹا سمگلنگ کی کوشش ناکام، دو گوداموں پر چھاپے، 4895 تھیلے برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آٹے سے لدی 6 گاڑیاں خیبرپختونخواسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی جب کہ 2گوداموں میں ذخیرہ کیاگیاآٹا برآمدکرلیاگیا۔مجموعی طور پر4895 تھیلے آٹا برآمد کرکے 8 ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس اور محکمہ خوراک کی مشترکہ کارروائیوں میں تھانہ نصیر آباد پولیس نے ڈرائیور سبز علی، نور محمد، صاحب گل اور عرب گل سے 2315 تھیلے آٹا جب کہ 2 گوداموں میں ذخیرہ کئے گئے آٹے کے 230 تھیلے برآمد کرکے ملزمان باسط خان اور حضرت خان کو گرفتار کرلیاگیا۔ تھانہ صدرواہ پولیس نے ڈرائیور ولی خان کو گرفتار کرکے 1250 تھیلے آٹا اور مندرہ پولیس نے ڈرائیور صالح الرحمن کو گرفتار کرکے 1100تھیلے آٹا برآمدکرلیا۔
اسلام آباد سے مزید