• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامیہ، پولیس کےدعووں کے باوجود گداگری پر قابو نہ پایا جا سکا

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ اور پولیس کےدعووں کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں گداگری پر قابو نہیں پایا جا سکا ۔ انتظامیہ اور پولیس روزانہ کی بنیاد پر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف ایکشن کا دعویٰ کرتے ہیں مگر حقائق بتاتے ہیں کہ دیگر جرائم کی طرح گداگری بھی مبینہ طور پر مقامی پولیس کی سرپرستی اور آشیرباد سے ہو رہی ہے۔ ایک گداگر جو آج اسلام آباد ایکسپریس وے پر پی ڈبلیو ڈی موڑ پر بٹھایا جاتا ہے تو اگلے روز جی ایٹ پمز ہسپتال کے قریب اور اس سے اگلے دن آبپارہ چوک میں پایا جاتا ہے۔کیپٹل پولیس کا دعویٰ ہے کہ رواں سال کے دوران کیپٹل پولیس تھانہ ویمن نے 1279 خو اتین بھکاریوں کو گرفتار کرکے 280 عورتیں اور 848 بچیاں شیلٹرہوم منتقل کیں۔ 151 پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھکاری ایکٹ کے تحت تھانہ ویمن میں مقدمات درج کئے گئے ۔ بھکاریوں کے روپ میں بہت سے جرائم پیشہ افراد مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان پیشہ وربھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں اور کہیں بھی بھکاری دیکھیں تو فوری "پکار- "15پر اطلاع دیں۔
اسلام آباد سے مزید