• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان سہولت کاؤنٹر قائم کرنے کا فیصلہ

پشاور(وقائع نگار)ڈپٹی کمشنر پشاورکا ماہ رمضان سے قبل پشاور کی شہریو ں کو بنیادی اشیائے خور د و نوش خصوصی رعایت پر دینے کیلئے شہر کے مختلف جگہوں پر رمضان سہولت کاونٹر ز قائم کرنیکا فیصلہ کیا ہے ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق تاجر درادری پشاور کے اشتراک سے رمضان سہولت کاونٹر مشتاق چائے سٹور ہشتنگری پشاور،اسامہ سپر سٹور گلبہار پشاور،گیلانی مارٹ ائیکان پلازہ دلزاک روڈ پشاور،زاہد جنرل سٹور سربلند پلازہ دلزاک روڈ،فورسیزن مارٹ کیانی روڈ نزد الہد ر ہسپتال یونیورسٹی ٹاؤن پشاور،گولڈن سٹور یونیورسٹی ٹاؤن نزد جان بیکرز پشاور،حریم مارٹ باڑہ روڈ پشاور،جانز ارکیٹ شفیع مارٹ پشاور،سٹی ہائپر سٹار حیات آباد فیز ون پشاور اور سمارٹ کئیر حیات آباد فیز ون پشاور میں قائم کئے جائینگے جسمیں خصوصی رعایت پر اشیائے خور دو نوش آٹا،چینی،گھی،چاول،کوکنگ ائل،دالیں،مشروبات،کھجور اور بیسن رمضان سے قبل دستیاب ہونگے۔
پشاور سے مزید