• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو، محکمانہ ترقی کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

ملتان(سٹاف رپورٹر )میپکوکے شعبہ امتحانات نے آفس اسسٹنٹ سے آفس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی کے محکمانہ پروموشن ٹریننگ امتحان کے نتائج جاری کردئیے ہیں جس کے مطابق میپکو بہاولپور سرکل کی آفس اسسٹنٹ میمونہ بشریٰ نے اول، میپکو ہیڈ کوارٹر کے آفس اسسٹنٹ محمدا سلم،محمد ساجد،بہاولپور سرکل کے نعیم شہزاد اور ساہیوال کے محمد ارشد پرویز نے مشترکہ طورپر دوسری، ملتان کے سہیل ارشد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔دیگر کامیا ب ہونے والے آفس اسسٹنٹس میں مقبول حسین، محمد نوید اکرم، محمد طاہر، جاوید اختر، نسیم اختر، حمیرا غفور، نصرت عباس، محمد اشرف، احسان الحق، منظور حسین، محمد نعمان، غلام فرید، فرحت شاہین، محمود عالم، ذوالفقار علی ولد حشمت علی، ذوالفقار علی ولد عبدالستار، تنزیل الرحمن اورمحمد آصف خان شامل ہیں۔
ملتان سے مزید