• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسند کی شادی، پولیس پیٹیشنر کو ہراساں نہ کرے، ہائیکورٹ کا حکم

ملتان( سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ایس ایچ او تھانہ کہروڑ پکا سٹی کو ہدایت کی کہ وہ قانون کی حدود سے تجاوز نہ کریں اور پیٹیشنر کو ہراساں اور پریشان کرنے سے باز رہیں۔ محمد شہزاد پیٹیشنر کے وکیل ملک محمد نعیم اقبال نے موقف اختیار کیا۔کہ ان کے موکل نے گلزار بی بی سے 16 اکتوبر 2022 کو محبت کی شادی کیپولیس چھاپے مارکر پیٹیشنر کے عزیز و اقارب کو غیر قانونی حراست میں لے رہی ہے۔اور خوف و ہراس پیدا کیا جارہاہے۔جسٹس طارق ندیم نے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث تین ملزمان محمد کاشف ، محمد بلال اور حنیفاں بی بی کی عبوری ضمانتیں وکلاء دلائل کے بعد منظور کرنے کا حکم دیا ہے ۔ملزمان نے کونسل ملک فیصل اقبال کے ذریعے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف پولیس تھانہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے 20 دسمبر 2022ء کو مقدمہ نمبر 205 درج کیا تھا۔
ملتان سے مزید