• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کیخلاف ایپکا کی قلم چھوڑ ہڑتال و تالہ بندی، احتجاجی ریلی

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایپکا ملتان ڈویژن کے زیر انتظام مہنگائی پٹرولیم مصنوعات اور ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف مرکزی قائدین کی ہدایت پر ملتان کے تمام دفاتر میں مکمل قلم چھوڑ ہڑتال و تالہ بندی کی گئی ضلع کونسل رضا ہال میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا ملتان کے رہنما غلام قاسم بھٹہ نے کہا کہ سنٹرل کاٹن سنٹر ملتان کے ملازمین پرہونے والے ظلم پر ایپکا کے تمام قائدین و کارکنان حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان ملازمین کو تنخواہیں واجبات اور پنشن رمضان المبارک سے قبل بحال کی جائے اور ایپکا چارٹر آف ڈیمانڈ فوری طور پر منظور کیا جائے،آگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا اسلام آباد لاہور اور پورے پاکستان میں سخت اور بھرپور احتجاجی جلسے مظاہرے ریلیاں نکالی جائیں گی اور مطالبات کی منظوری تک دفاتر کی تالہ بندی اور دھرنا دیا جائے گا احتجاجی جلسے میں ہاؤس نے شو آف ہینڈز کے ذریعے غلام قاسم بھٹہ کو ایپکا ملتان ڈویژن کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا احتجاجی جلسے کے بعد تمام ملازمین نے چوک کچہری تک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی اورکہا کہ ہمارے مطالبات فوری طور پر منظور کئے جائیں ورنہ عیدالفطر کے بعد تحریک چلائی جائے گی ،ریلی میں وسیم خان بلوچ طاہر عباس شاہ سردار احمد اسلام الدین انتصار علی محمد اشرف رانا اقبال رانا اکرم رانا منیر ندیم قاضی سلیم رانا طاہر عارف بھٹہ مظہرنواز عبد القیوم جاوید اقبال و دیگرنے شرکت کی۔
ملتان سے مزید