• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان حق اور سچ کی خاطر میدان میں نکلے اوورسیز کمیونٹی ساتھ ہے، چوہدری محمد قربان

لوٹن ( نمائندہ جنگ) لوٹن کی پاکستانی کشمیری کمیونٹی کے بزنس ہب بڑی پارک میں پی ٹی آئی ایسٹ اینگلیہ ریجن کے چوہدری شکیل احمد تھوتھالوی اور دیگر نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حمایت میں اور پی ڈی ایم اتحادی حکومت کیخلاف احتجاجی پروگرام کا انعقاد کیا اور عمران خان کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر کشمیر سالیڈیریٹی کمپئین لوٹن کے کوآرڈینیٹر حاجی چوہدری محمد قربان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کشمیری عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، عمران حق اور سچ کی خاطر میدان میں اترے ہیں _ ناصر گجر، جمیل ظفری، واجد ملک، ملک ثاقب اعوان، شکیل چوہدری، مسٹر احتشام ، خالد پرویز ملک سمیت متعدد شخصیات نے کہا کہ چیئرمین عمران خان پاکستانی کشمیری عوام کے دلوں میں بستے ہیں، انہوں نے پاکستانی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو خبردار کیا کہ اگر چئیرمین عمران خان کا بال بھی بیکا ہوا تو پھر حکمران طبقہ اور ان کے حواریوں کو سخت غم و غصے کاسامنا کرنا پڑے گا _ رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان نے رحمت العالمین اتھارٹی قائم کی تحفظ ناموس رسالت کیلئے عالمی سطح پر اقدامات اٹھائے ،کشمیری عوام کی بھرپور ترجمانی کی، عمران خان اب ایک نظریہ اور وڑن کا نام ہے انسان فانی ہے مگر نظریہ زندہ رہتا،ہے، اوورسیز پاکستانی کشمیری عمران خان کے نظریہ کو ہر حال میں زندہ رکھیں گے۔ پروگرام میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔ پیپلز پارٹی کے پیر اعجاز محی الدین قادری، آزاد کشمیر کے سابق ممتاز قانون دان خواجہ باسط ، پی ٹی آئی کے حاففظ طارق ، کامران بٹ، شوکت راجہ، ملک لال، صاحبزادہ ملک یوسف، امجد چوہدریوں، جے کے ایل ایف کے مبین چوہدری۔مسلم کانفرنس کے سابق چیف آرگنائزر لوٹن فاروق رولوی سمیت متعدد دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ لوٹن پی ٹی آئی کانفرنس کے سابق چیف آرگنائزر لوٹن فاروق رولوی سمیت متعدد دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

یورپ سے سے مزید