• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبیا کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، خاتو ن سمیت 4 افسران ہلاک

بگوٹا(این این آئی)کولمبیا کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار خاتون افسر سمیت چاروں فوجی افسر ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کولمبیا کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار چاروں فوجی افسر ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر آپریشن سے واپس آرہا تھا ، ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم حادثے کی وجہ فنی خرابی ہو سکتی ہے ۔کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے تصدیق کی ہے کہ ایک خاتون افسر سمیت چاروں افسران ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہیلی کاپٹر رہائشی علاقے کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔ سوشل میڈیا پر حادثے کی ویڈیو بھی جاری ہوئی ہے۔
یورپ سے سے مزید