• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے متعلق خفیہ معلومات کے اجراکیلئے بائیڈن نے دستخط کر دیئے

واشنگٹن(نیوزڈیسک)کورونا کی ابتدا کہاں سے ہوئی؟ امریکی انٹیلی جنس نے کیا کھوج لگائی؟ امریکی صدرجوبائیڈن نے کورونا کے آغاز کی تہہ متعلق خفیہ معلومات جاری کرنے کے قانون پر دستخط کر دئیے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ہمیں تہہ تک جانے کی ضرورت ہے کہ کورونا کی ابتدا کہاں سے ہوئی، جس میں ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے ممکنہ روابط بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ 2021میں عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے انٹیلی جنس کمیونٹی کو ہدایت کی تھی کہ وہ تحقیقات کیلئے اپنے اختیار میں موجود ہر طریقہ استعمال کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام اب بھی جاری ہے، قومی سلامتی کو نقصان پہنچا ئے بغیر جس قدر ممکن ہو معلومات جاری کی جا ئیں گی۔
یورپ سے سے مزید