• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریال تالپور کی قیادت میں ویمن ونگ فعال و منظم ہو رہی ہے، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزرات اوور سیز پاکستانیز اور انسانی ترقی کی فوکل پرسن کرن بلوچ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے، معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے، پیپلز پارٹی بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔پیپلز پارٹی خواتین ونگ کا کر دار نہایت اہمیت کا حامل ہے فریال تالپور کی قیادت میں پی پی ویمن ونگ بلوچستان سمیت ملک بھر میںمزید فعال اور منظم ہو رہی ہے، خواتین کی بڑی تعداد سیاسی شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئےآئے روز بھٹو کے کارروان کا حصہ بن رہی ہے، فریال تالپور جس طرح خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی جدوجہد کر رہی ہیں اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، انہوں نے پارٹی کو ملکی سطح پر فعال اور منظم کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے،بی بی شہید کے بعد انہوں نے خواتین کے حقوق کا علم اٹھایا اس کی بدولت خواتین اب ہر میدان میں اپنا لوہا منوا رہی ہیںانہوں نے کہا کہ ہم اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان میں بی بی شہید کے مشن کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی اور گھر گھر جا کر پارٹی کاپیغام عام کیا جائیگا۔
کوئٹہ سے مزید