• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک میں سستا بازار کا انعقاد کیا جائے‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پی ٹی آئی کے رہنما رحیم کاکڑ، آغا عمر شاہ، میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ و دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ذخیرہ اندوزوں وگرانفروشوں نے عوام کو لوٹنے کا بندوبست کرلیا ہے کیونکہ رمضان سے قبل ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی سے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک میں عوام کو سستی و معیاری اشیاء کی فراہمی کے لئے شہر میں رمضان سستا بازاروں کا انعقاد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، گھی، چینی و دیگر اشیاء کی فراہمی روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید