لاہور(نمائندہ جنگ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سےزمان پارک میں امتیازعالم کی سربراہی میں سول سوسائٹی اور بار کونسل تنظیموں نے ملاقات کی،وفدمیں ہیومن رائٹس تنظیموںنے بھی شرکت کی،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےامتیازعالم نےکہاکہ سول سوسائٹی اور بار کونسل کی تنظیموں نے عمران خان سے ملاقات کی ہے، ملک کی سیاسی صورتحال بہت مخدوش ہے سیاسی و آئینی بریک ڈاؤن ہو سکتا ہے، سیاسی ٹمپریچر نیچے کرنا چاہتے ہیں، یک نکاتی ایجنڈا رکھا سیاسی جماعتیں ایسا انتخابات فریم ورک بنائیں آل پارٹیز کانفرنس کریں ، انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہماری بات کو سنجیدگی سے سنا ہے سیاسی ڈائیلاگ آل پارٹیز کانفرنس کےلئے پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہوگی، کشیدگی کے ماحول میں پرامن و منصفانہ انتخابات نہیں ہو سکتے، دہشت گردی، دفعہ 144 لگانا اور سیاسی کارکنوں کق گرفتار کرنا زیادتی ہے، عمران خان کی زندگی کےخطرہ پر بھی بات ہوئی انہیں انتخابی عمل سے نکالنے کی مخالفت کریں گے، ن لیگ بلاول آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن سے کہتے ہیں یک نکاتی ایجنڈے کے تحت اے پی سی کی حمایت کریں مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔