• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا ٹائیکون روپرٹ مردوک کا 92 سال کی عمر میں پانچویں شادی کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک)92سالہ میڈیا ٹائیکون روپرٹ مردوک نے جلد پانچویں شادی کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روپرٹ مردوک اس سے قبل بھی چار شادیاں کرچکے ہیں لیکن کوئی بھی شادی نہ چل سکی اور ان کی طلاق ہوگئی جب کہ اب روپرٹ نے ایک مرتبہ پھر نئی زندگی کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ روپرٹ مرڈوک نے پانچویں مرتبہ اپنی زندگی میں این لیسلی اسمتھ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کا تعلق میڈیا انڈسٹری سے ہی ہے، روپرٹ جلد این سے منگنی کریں گے۔ میڈیا ٹائیکون کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کی این سے گزشتہ برس ستمبر میں ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد انہیں لگا کہ وہ ان کے لئے پرفیکٹ ہیں۔
اہم خبریں سے مزید