• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس کے نئے یونٹ میں 1500 نئی بھرتیوں پر کثیر تعداد میں درخواستیں موصول

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ پولیس کے نئے تشکیل شدہ اسپیشل یونٹ برائے (CPEC) میں 1500 پولیس کانسٹبلز کی نئی بھرتیوں میں درخواستیں جمع کروانے میں بےانتہا تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ سب سے اہم بات کیونکہ اس مرتبہ کراچی کے ڈومیسائل کے حامل اُمیدواروں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے لہذا کراچی کے نوجوان بھی بھرپور درخواستیں جمع کروا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بھرتیوں کے عمل کا آغاز 9 یوم قبل 12 مارچ سے شروع ہوا ہے اور سکھر آئی بی اے کے زمہ دار کے مطابق اب تک ہزاروں درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ مذکورہ بھرتیوں کا فیصلہ اعلیٰ سطح پر کیا گیا تھا اور اس کے لئے نیا اسپیشل پروٹیکشن یونٹ قائم کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید