• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لینڈ گرانٹ پالیسیوں میں اصلاحات کی جائیں، تھر سٹیزن فورم

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار )تھر سٹیزن فورم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تھر کے ماحول کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، حکومت تھر میں قدرتی وسائل کے پائیدار انتظام کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے، زمین کے استعمال سے متعلق موجودہ پالیسیاں اور سرگرمیاں منصفانہ نہیں لہذاٰ زمین کے فوائد کی منصفانہ تقسیم کیلئےتھر کی لینڈ گرانٹ پالیسیوں میں اصلاحات اور کان کنی اور دیگر صنعتی سرگرمیوں سے متاثر ہونے والے افراد کی آباد کاری اور بحالی کیلئے جامع پالیسی متعارف کروائی جائے،منگل کو فورم کے چیئرمین اوبھائیو جونیجو،وسند تھری ایڈووکیٹ، قربان سمیجو ایڈووکیٹ، اعجاز بجیر دیال صحرائی و دیگر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھر پارکرسندھ کا سب سے بڑا ضلع ہے جس کے 2600 دیہات میں سے اکثر اب بھی زندگی کی بنیادی اور ضروری سہولیات سے محروم ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تھر کی زمین کا سروے کیا جائے اورمہاجرین کی چھوڑی ہوئی جائیداد بے زمین مقامی کسانوں کو دی جائے۔
اسلام آباد سے مزید