• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جارحیت کیخلاف اورمسلح افواج سے یکجہتی کیلئے یوم عزم دفاع پاکستان

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) بھارت کی جانب سے پاکستان کی سول آبادی پر حملوں کیخلاف اور مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے راولپنڈی میں بھی ’’یوم عزم دفاع پاکستان‘‘ ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں سیاسی و مذہبی جماعتوں‘ سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی سمیت مسیحی برادری کی جانب سے بھی پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کیلئے ریلیاں اور جلوس نکالے گئے ۔ علماء کرام نے کہا کہ کامل یقین اور ایمان کی مضبوطی کی بدولت اللہ نے مسلمانوں کو ہمیشہ غلبہ دیا۔ پاکستان سنی تحریک راولپنڈی ڈویژن کے صدر عطاء الرحمن دھنیال کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ مسیحی برادری کی جانب سے آئی ایف جی ایف چرچز کے زیر اہتمام چیئرمین پاسٹر جسٹن کی قیادت میں بھارت مخالف مظاہرہ کیا گیا۔ جماعت اسلامی یوتھ ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام بھی دفاع پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ قیادت رضا احمد شاہ نائب امیر ضلع اور بلال ظہور صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع راولپنڈی نے کی۔
اسلام آباد سے مزید