• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون اور خواجہ سرا پانی پینے کے بہانے گھر سے 50لاکھ کے زیورات، نقدی لے اڑے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)تھانہ سول لائن کے علاقہ شیر زمان کالونی لالہ زار میں ایک خاتون اور ایک خواجہ سرا پانی پینے کے بہانے عامر شفیق کے گھر میں داخل ہو کر 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات اور نقدی لے کر چلتے بنے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے اس کی والدہ سے کہا کہ آپ پر جادو ہے اور اس کا توڑ ہے۔ بہانے سے وہ ان کے گھر سے 16 تولہ زیورات اور 1 لاکھ 50 ہزار ہتھیا کر فرار ہو گئے ۔
اسلام آباد سے مزید