• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 19 موٹرسائیکلوں، 21 موبائل فونز سے محروم، 22 گھروں میںچوریاں

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی اسلام آباد میں 51 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ 19 موٹر سائیکل اور 21موبائل فون اڑا لئے گئے، 22 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔ تھانہ سول لائن ، پیر ودھائی ، سنگجانی اور تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں چار موٹر سائیکل ، 6 موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔ 9 موبائل جھپٹا مار کر چھینے گئے ۔ تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں راجہ ٹریڈرز امتیاز مارکیٹ سے ڈکیتی دوران تین مسلح افرادثاقب عباسی سے قیمتی موبائل اور اڑھائی لاکھ نقدی چھین کر لے گئے۔ محلہ کرم آباد مصریال روڈ پر دکان دار عدنان عزیز اور گاہک سخی محمد سے 6 موبائل اور نقدی 25 ہزار روپے ، تھانہ چکلالہ کے علاقہ وکیل کالونی میں شمشیر علی کی دوکان سے دو نامعلوم افراد اسلحہ کی نوک پر موبائل اور ایک لاکھ پچاس ہزار چھین کر فرار ہو گئے ۔ وفاقی دارالحکومت میں صرف 8مقدمات درج کیے گئے۔ چار موٹر سائیکل چوری ہوئے ۔ تھانہ لوئی بھیر اور تھانہ ہمک کے علاقے میں دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔
اسلام آباد سے مزید